ریاض (ویب ڈیسک )صدر مملکت عارف علوی سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں، ایئرپورٹ پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعودبن خالدبن فیصل نے شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل، قونصلیٹ افسران اور سعودی حکام بھی موجود تھے، ایئرپورٹ پر خوشگوار انداز میں سعودی رہنماو?ں سے ملاقاتیں کی گئیں۔صدر عارف علوی روضہ رسول پر حاضری اور عمرہ ادا کریں گے۔