تازہ تر ین

فلمسٹار بابرہ شریف کل اپنی 64ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور (شوبزڈیسک)150 سے زائد فلموں میں کام کر نے والی پاکستانی فلمسٹار بابرہ شریف کل اپنی 64ویں سالگرہ منائیں گی ۔بابرہ شریف 10دسمبر 1954ءکو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ ملک کی کئی اداکاراﺅں کے برعکس بابرہ شریف نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ،1973ءمیں واشنگ پاﺅڈر کے اشتہار کے ذریعے وہ ملک کے ہر گھر میں پہچانی جانے لگیں، اسی برس انہوں نے کرن کہانی سے اداکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 1974ءمیں معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ شمیم آرا نے بابرہ شریف کو اپنی فلم ”بھول “میں مرکزی اداکارہ کے طور پر شامل کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔بابرہ شریف نے اپنے فلمی کریئر کے دوران 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس دوران انہوں نے ندیم، وحید مراد، محمد علی ، شاہد، غلام محی الدین یہاں تک کے سلطان راہی کے مدمقابل بھی کام کیا۔ اپنے فلم کریئر کے دوران بابرہ شریف نے مختلف قسم کے کرداروں کو بخوبی نبھایا، اسی لئے انہیں 70اور 80کی دہائی میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ انکی قابل ذکر فلموں میںپیار کا وعدہ، منزل، تیرے بنا کیا جینا، دامن لاجواب، وفا، کائنات،کس نام سے پکاروں، حق مہر، خدا اور محبت، بدنام، گن مین، سن آف ان داتا، آنگن، دیوانےدو، چکر، جوانی دیوانی،ماں بنی دلہن، کالی، انسان “ شامل ہیں۔، دودل، ایک چہرہ دو روپ، مہک، شبانہ، سلاخیں، ساتھی، باغی حسینہ، جان من، گریبان اور گھائل شامل ہیں۔بابرہ شریف نے مقبولیت کے عروج پر فلم نگری کو خیر باد کہا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv