تازہ تر ین

پی سی بی میں موجود لوگ کمنٹری سے روکتے ہیں،عامر سہیل کا الزام

اسلام آباد(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود لوگ مجھے کمنٹری کرنے سے روکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ میں اب سابق کرکٹرز کھیل کے بعد مختلف شعبوں میں قسمت آزما رہے ہیں، دوران میچ کرکٹ کمنٹری کے شعبے میں سابق کرکٹرز کی آمد کوئی نئی بات نہیں۔جنوبی افریقا میں منعقد ہونےوالی ٹی 20لیگ میں سابق ٹیسٹ کپتان بطور کمنٹیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ البتہ اس ماہ جب قومی ٹیم وہاں جائے گی تو عامر سہیل پاکستان کے میچوں کے دوران بطور کمنٹیٹر نظر نہیں آئیں گے۔اس بارے میں پی سی بی میں چیف سلیکٹر اور ڈائریکڑ گیم ڈیولپمنٹ کے عہدوں پر کام کرنے والے عامر سہیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں موجود افراد انہیں پاکستان کے میچوں کے دوران یہ فریضہ نہیں انجام دینے دیتے، اور اس سلسلے میں جب بھی ان کا نام سامنے آتا ہے، کھل کر مخالفت کی جاتی ہے۔باون سالہ عامر سہیل جنھوں نے 1990 سے 2000 تک بطور بائیں ہاتھ کے اوپنر 47 ٹیسٹ اور 156 ون ڈے کھیلے، پی سی بی کے حوالے سے کرکٹ معاملات پر سخت موقف رکھنے والے قومی کرکڑز میں سر فہرست سمجھے جاتے ہیں۔1992کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن 2003 اور 2007 آئی آئی سی ورلڈ کپ میں بطور کمنٹیٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv