تازہ تر ین

اظہر اور اسد شفیق کی شاندار سنچریا ں ،ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم

ابوظہبی(آئی این پی)ابو ظہبی کے فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان نے اظہر علی اور اسد شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت گرفت مضبوط کر لی۔پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 274رنز کے جواب میں 348رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور کیویز پر 74رنز کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی134،اسد شفیق104اور کپتان سرفراز احمد 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔74رنز خسارے میں جانے کے بعد نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک2وکٹوں کے نقصان پر 26رنز بنا لئے ہیں ،نیوزی لینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید48رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن 14اور ولیم سمور ایک رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔منگل کو شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 3وکٹوں کے نقصان پر 139رنز دوبارہ شروع کی تو اظہر علی62اوراسد شفیق26رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔اظہر علی سنچری اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے تیسرے روز201رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 286 تک پہنچا دیا ۔ پاکستان کی جانب سے اظہرعلی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے آغاز میں ہی سنچری مکمل کی جب کہ کھانے کے وقفے سے قبل اسد شفیق نے نصف سنچری اسکور کرکے نیوزی لینڈ کے 274رنز کی سبقت کو ختم کیا۔اظہر علی نے 134رنز کی اننگز کھیلی اور آوٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق نے بھی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اظہر علی اور اسد شفیق کے آوٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں348رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔پاکستان نے کیویز پر 74رنز کی برتری حاصل کی۔کپتان سرفراز احمد نے 25، بابر اعظم14،بلال آصف 11،یاسر شاہ اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے ۔نیوزی کی جانب سے ولیم سمور نے4، اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولڈ 2، 2 جبکہ ٹم ساﺅتھی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔گزشتہ روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے، حارث سہیل 34، امام الحق 9اور محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔74رنز خسارے میں جانے کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز جے راول اور ٹائم لیتھم نے کیا۔چوتھے اوور میں نوجوان باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر جے راول بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 24رنز کے مجموعی سکور پر گری جب لیتھم یاسر شاہ کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے2وکٹوں کے نقصان پر 26رنز بنا لئے ہیں ،نیوزی لینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید48رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن 14اور ولیم سمور ایک رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv