تازہ تر ین

شوہر اجے دیوگن کے بوڑھا کہنے پر کاجول کا دلچسپ جواب

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی جانب سے بوڑھا کہنے پر ان کی اہلیہ کاجول بظاہر تپ گئیں اور دلچسپ انداز میں اجے کو ہی بوڑھا قرار دے ڈالا۔کرن جوہر کے شو ‘کافی وِد کرن’ کی حالیہ قسط میں کاجول اور اجے دیوگن کی جوڑی مدعو تھی، جنہوں نے شو کے دوران اپنی ذاتی زندگی، عادتوں اور تعلق کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ اجے دیوگن نے بتایا کہ آج کل کاجول کوئی بھی تصویر شیئر کرنے سے قبل 3 سے 4 گھنٹے اسے ایڈٹ کرنے میں صرف کردیتی ہیں جب کہ پہلے وہ ایسا نہیں کرتی تھیں، نہ جانے بڑھاپے میں آکر انہیں کیا ہوگیا ہے۔جس پر کاجول نے حیرانی سے دیکھ کر دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ ’تمہارا بڑھاپا ہوگا، میرا نہیں‘۔واضح رہے کہ کاجول اور کرن جوہر بچپن کے دوست ہیں لیکن ان کے شوہر و اداکار اجے دیوگن اور کرن جوہر کے درمیان اکثر دوریاں دکھائی دیتی ہیں، ایسے میں کرن جوہر نے اجے دیوگن سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا تو اداکارہ نے اعتراض کیا۔جب کرن جوہر نے اجے سے دوستی کا کہا تو کاجول نے فورا کہا کہ کرن میرے دوست ہیں اور میرے ہی دوست رہیں گے۔اجے دیوگن نے کافی ود کرن میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ کاجول کو ہر چھوٹی بڑی بات اور تاریخ یاد رہتی ہے لیکن وہ اس معاملے میں پیچھے ہیں اور کاجول کو ان سے ہمیشہ یہی شکایت رہتی ہے۔واضح رہے کہ 2016 میں کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ اور کاجول کے شوہر اجے دیوگن کی فلم ”شیوے“ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں تاہم اجے نے کرن جوہر پر ان کی فلم کو ناکام بنانے کے لیے فلمی تجزیہ کار کو رشوت دینے کا الزام عائد کیا تھا۔اس کے بعد کاجول نے بھی شوہر کی حمایت کرتے ہوئے کرن سے برسوں پرانی دوستی توڑ دی تھی، تاہم بعدازاں 2017 میں کرن نے کاجول کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے تمام رنجشیں ختم کردی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv