اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر مملکت برائے داخلہ سے وزارت واپس لیے جانے کا امکان، سعودی عرب سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر وزیراعظم کا اظہار برہمی، وزیر مملکت کو سعودی سفیر سے ملاقات کرکے بیان پر معافی مانگنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد وفاقی کابینہ میں پہلی بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے سعودی عرب سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا گیا تھا۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کی حالت زار سے متعلق سعودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اسی باعث سعودی عرب سے وزیر مملکت شہریار آفریدی کی باقاعدہ شکایت کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔اسی باعث وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کو خوب جھاڑ پلائی۔ بعد ازاں وزیراعظم کے حکم پر وزیر مملکت شہریار آفریدی نے سعودی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سعودی سفیر سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہریار آفریدی کی جانب سے سعودی سفیر سے اپنے بیان کی معافی مانگی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معافی تلافی کے باوجود وزیراعظم شہریار آفریدی سے تاحال ناراض ہیں، اسی باعث امکان ہے کہ شہریار آفریدی سے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا۔تاہم اس حوالے سے نہ وزارت داخلہ اور نہ ہی وزیراعظم ہاوس کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔ اگر شہریار آفریدی سے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان واپس لیا جاتا ہے، تو یہ موجودہ حکومت کی کابینہ میں کی جانے والی پہلی تبدیلی ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

