لاہور(کامرس رپورٹر )ہال روڈ پرروزانہ سیکڑوں غیررجسٹرڈ سمارٹ موبائل فون فروخت ہونے سے حکومت کوماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے مین ہال روڈبازار اورملحقہ مارکیٹوں میں دکانوں اورسیکڑوں کاﺅنٹرزپر سرِعام غیر رجسٹرڈ سمگل شدہ سمارٹ موبائل فونز فروخت ہورہے ہیں غیررجسٹرڈ موبائل فون جرائم میں استعمال ہونے سے قانون نافذکرنے والے ادارے بھی پریشان ہیںرات ہوتے ہی مافیاکے سمگل شدہ سمارٹ فونز،موبائل کٹوں کے ٹرک خالی کرکے گوداموں میں بھردیئے جاتے ہیں،جو دن چڑھتے ہی پورے پنجاب میں فروخت ہونے کےلئے روانہ کردیئے جاتے ہیں جس میں سے زیادہ ترمال ایک ہفتے سے پندرہ دن تک کے ادھار پر دیا جاتا ہے پنجاب میں لاہورکی ہال روڈ مارکیٹ غیر رجسٹرڈ موبائل کی پاکستان میں سب سے بڑی مارکیٹ ہے پی ٹی اے اور کسٹم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے 3جی اور 4جی سروسز کے آغاز ہونے سے موبائل امپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے موبائل گروتھ مارکیٹ نے2017/2018میں پاکستان میں 113ارب کے موبائل پاکستان میں امپورٹ ہوئے یاد رہے کہ 2016/2017میں 95ارب روپے کے موبائل پاکستان میں امپورٹ ہوئے حکومت نے 10ہزار روپے مالیت کے موبائل پر زیرو پرسنٹ ٹیکس جبکہ دس ہزار روپے مالیت کے موبائل سیٹ سے کر30ہزار روپے مالیت کے موبائل سیٹ پر 1ہزار روپے ٹیکس ،40ہزار روپے مالیت کے موبائل سیٹ سے 80ہزار روپے مالیت کے موبائل سیٹ پر 3ہزار روپے ٹیکس جبکہ 80ہزار روپے مالیت سے زاید موبائل پر 5ہزار روپے ٹیکس مقرر کیا ہوا ہے متعلقہ انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی و غفلت ملکی معیشت اور سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے خطرناک اور گھناﺅنے جرائم میں استعمال ہونے والے غیر رجسٹرڈ موبائل بھی ایسے ہی آسانی سے مارکیٹ سے خرید لئے جاتے ہیں جس بعد میں نا قابل ِ تلا فی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ملک کی سلامتی سے زیادہ متعلقہ محکموں کے افسروں کورشوت سے اپنی جیبیں بھرنے سے غرض ہے ہال روڈ پر غیر رجسٹرڈ سمارٹ موبائل فونز فروخت کرنے والوں سے بڑے مجرم رشوت لے کر ناجائز کاروبار کرنے کی اجازت دینے والے متعلقہ محکموں کے افسر ہیں۔
ہال روڈ
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

