پاکپتن (ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کے ایک پولیس انسپکٹر کے خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا اور انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ضلع پاکپتن کے تھانہ کلیانہ میں بحیثیت ایس ایچ او تعینات پنجاب پولیس کے انسپکٹر ارشد کی دو ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔پہلی ویڈیو میں وہ ہندی فلموں کے ولن بنے نظر آئے، جو بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کے اسٹائل میں کہتے ہیں، دو وقت کی روٹی کماتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں، اس سے زیادہ میری ضرورت نہیں اور مجھے خریدنے کی تمہاری اوقات نہیں۔دوسری ویڈیو میں موصوف ایک خاتون کے ساتھ بھارتی فلم کے ایک گانے پر کسی منجھے ہوئے ڈانسر کی طرح رقص کرتے نظر آئے۔جب یہ معاملہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن ماریہ محمود کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے انسپکٹر ارشد کو نہ صرف معطل کیا بلکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں معطل ہونے والے انسپکٹر کا کہنا تھا کہ ویڈیو ان کے موبائل میں تھی، جسے بھتیجے نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔
.
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

