تازہ تر ین

رجنی کانت کا رقص عامر خان کی پوری فلم سے مہنگا

ممبئی (ویب ڈیسک)اگرچہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ کی بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو اب تک سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔اس فلم کو بنانے میں تقریبا ساڑھے 300 کروڑ روپے کا خرچہ آیا، جو اب تک ہندی فلموں میں سب سے زیادہ خرچہ ہے۔‘ٹھگس آف ہندوستان’ سے قبل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ’پدماوت’ کو سب سے مہنگی فلم کا درجہ حاصل تھا۔تاہم بولی وڈ کی یہ مہنگی سے مہنگی فلمیں بھی بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں یعنی ’باہو بلی’ اور رجنی کانت کی ’ روبوٹ’ یا پھر آنے والی فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو’ سے کم خرچے میں تیار ہوئیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور رجنی کانت کی آنے والی ایکشن سائنس فکشن فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو’ 500 کروڑ روپے سے بھی زیادہ لاگت میں تیار ہوئی۔تاہم اب اس فلم کے حوالے سے تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس میں رجنی کانت کے رقص کے سین کو شوٹ کرنے پر بھی اتنے زیادہ پیسے خرچ کیے گئے، جتنے عامر خان کی کئی فلموں پر بھی خرچ نہیں کیے گئے۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’پوائنٹ ٹو زیرو’ کے صرف ایک گانے کی شوٹنگ پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے اور یہ بجٹ بولی وڈ کی کئی فلموں سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ’پوائنٹ ٹو زیرو‘ کے گانے ’اندھرا لگاتھو سندریا‘ پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔یہ گانا تامل زبان میں بنایا گیا ہے، جس کی موسیقی معروف موسیقار اے آر رحمٰن نے ترتیب دی ہے، جب کہ اسی گانے کا ہندی ورڑن بھی بنایا گیا ہے، جس میں تامل زبان کے الفاظ بھی شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس گانے میں رجنی کانت کے روبوٹ کو اداکارہ ایمی جیکسن کے روبوٹ کے ساتھ نہ صرف رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، بلکہ انہیں رومانس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘پوائنٹ ٹو زیرو’ کے صرف اسی ایک گانے کی شوٹنگ پر 20 کروڑ روپے خرچ کردیے گئے۔یعنی رجنی کانت کے رقص پر عامر خان کی سب سے مقبول فلموں میں شمار ہونے والی فلم ‘تارے زمین پر’ سے بھی زیادہ خرچ کیا گیا۔عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ محض 2 کروڑ روپے میں بنی تھی اور اس نے 88 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔انٹر ٹیلس کے مطابق یہی نہیں بلکہ رجنی کانت اور ایمی جیکسن کے گانے پر اکشے کمار کی 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلیٹ ایک پریم کتھا’ سے بھی زیادہ خرچہ کیا گیا۔اکشے کمار کی اس فلم پر مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔اسی طرح پوائنٹ ٹو زیرو کا یہ گانا معروف بولی وڈ فلم ‘عاشقی، کوئین، تنو ویڈز منو، وکی ڈونر، پیپلی لائیو، کہانی اور پان سنگھ تومر’ جیسی فلموں سے بھی زیادہ قیمت پر تیار ہوا۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ’پوائنٹ ٹو زیرو‘ کو 500 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ پر تیار کیا گیا، وہیں اس فلم کے لڑائی کے ایک سین کو بھی 20 کروڑ روپے کے خرچ سے تیار کیا گیا۔ٹائمز ا?ف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’پوائنٹ ٹو زیرو‘ میں رجنی کانت اور اکشے کمار کے درمیان ہونے والی لڑائی کے چند مناظر کو بھی کئی فلموں کی مجموعی بجٹ سے زیادہ بجٹ پر تیار کیا گیا۔فلم میں رجنی کانت اور اکشے کمار کی لڑائی کے مناظر کو بھی 20 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv