لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب یو اے ای،سعودی عرب اور چائنا سے ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں اور ا سکے بعد جو نتیجہ آیا تو پاکستان کو فوری طور پر حل ہونے والے جو مسائل تھے وہ ختم ہو گئے ہیں۔اب ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرنے ہیں لیکن اب ہمیں ہر صورت میں آئی ایف ایم کی سپورٹ نہیں چاہئیے۔پہلے تو یہ حالات تھے کہ ہمیں ہر صورت میں آئی ایف کی سپورٹ چاہئیے تھی تاہم اب پاکستان کے حالات بہتر ہیں۔ہم پر تنقید کی گئی کہ آپ فوری طور پر آئی ایم ایف کے پاس کیوں نہیں گئے تو وہ ہم اس لیے نہیں گئے کیونکہ آئی ایم ایف کی ڈالر مہنگا کرنے کی ڈیمانڈ تھی جو کہ ہم پوری نہیں کر سکتے تھے۔جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلدی‘ مشکل یا کسی دباﺅ میں آکر نہیں کریں گے‘ ہمیں کوئی جلدی یا پریشانی نہیں‘ ہم نے متبادل انتظامات کر لئے ہیں‘ آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا‘۔ آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے اسد عمر نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کے تناظر میں ہم نے کہا تھا کہ پہلے ہم دوست ممالک کے پاس جائیں گے۔سعودی عرب سے معاہدہ ہو چکا ہے۔ دیگر دوست ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے کیا اقدامات اٹھانے ہیں اس حوالے سے کوئی دورائے نہیں ہے۔ ملکی معیشت کو 35 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔ 19 ارب ڈالر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ہے۔ 900 ارب روپے خسارے کی وجہ سے ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔
ہم قرضہ واپس نہیں کر رہے‘ سود کی ادائیگی مسئلہ ہے۔ ٹیکس نہیں بڑھانا چاہتے۔ اس لئے متبادل اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر فوری معاہدہ نہیں کرناچاہتے۔ پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی معاہدہ کریں گے‘ کوئی جلدی یا پریشانی کی بات نہیں ہے‘ ہم نے متبادل انتظامات کر لئے ہیں۔ جلدی‘مشکل یا دباﺅ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے پاکستان کی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

