تازہ تر ین

ترکی نے استنبول کے گٹروں میں روبوٹ اتار دیئے ، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر سعودی عرب کے حکمرا ن شدید پریشان

استنبول(ویب ڈیسک) استنبول میں واقع سعودی سفارتخانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے کرکے اسے ٹھکانے لگایا گیا۔ کہاں ٹھکانے لگایا گیا اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں، ان ٹکڑوں کو استنبول کے نواحی جنگل میں پھینکے جانے اور سعودی سفارتخانے کے پاس واقع سیوریج کے کنویں میں پھینکے جانے جیسے مختلف مفروضات پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ایک طرف ترک پولیس جنگل میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہے اور گزشتہ روز اس نے ایک روبوٹ کی مدد سے اس گٹر میں بھی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے تلاش کرنے کی کوشش کی۔میل آن لائن کے مطابق یہ روبوٹ ایک کیمرے کے ذریعے ایسی جگہ پر جا کر اقنتہائی چھوٹے مواد کو بھی دیکھ سکتا ہے جہاں انسان نہیں پہنچ سکتا۔ یہ روبوٹ اپنے کیمرے کے ذریعے گٹر جیسی جگہوں کے اندر موجود چیزوں کو باہر گاڑی میں لگی سکرین پر دکھاتا ہے۔ ترک میڈیا کے دعوے کے مطابق جمال خاشقجی کو اسی روز سعودی عرب سے آنے والی مخصوص 15رکنی ٹیم نے قتل کیا اور ان کی لاش کے تین ٹکڑے کر دیئے۔ترکی کی طرف سے سعودی عرب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان 15افراد سمیت 18مشتبہ لوگوں کو ترکی کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کے خلاف ترکی میں مقدمہ چلایا جا سکے لیکن سعودی عرب نے ترکی کا یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف مقدمہ سعودی عرب میں ہی چلایا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv