تازہ تر ین
googly111

گرین شرٹس ٹی20سیریزجیتنے کےلئے فیورٹ :طاہرشاہ، ٹی20 میںچھٹے ساتویں نمبر کے بعد کے پلیئرز انتہائی اہم:راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں قومی ٹیم بہتر نظرآرہی ہے اوروہ جیت کےلئے فیورٹ ہے لیکن آسٹریلیاکوکسی صورت نظراندازکرنابیوقوفی ہوگی۔ کرکٹ بورڈ میں ایسے لوگوں کو لانا چاہئے جو ایڈمنسٹریشن کو سمجھتے ہوں۔کرکٹ اب کمرشل ہو گئی ہے اس میں پیسہ شامل ہو گیا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کمیٹی بنائی جائے جس میں تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹر کو شامل کیا جائے۔سب سے پہلے کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کرنی چاہئے ایک ایک شخص چار چار کلبوں کا صدر بنا ہوا ہے گھوسٹ کلبوں کو ختم کرنا ہو گا اس کے بعد ہی کرکٹ میںبہتری آئے گی۔ سپورٹس اینالسٹ راجہ اسد علی نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو اپنے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو فعال کرنا چاہئے۔ ٹی ٹوئنٹی میں چھٹے ساتویں نمبر کے بعد کے کھلاڑی بہت اہم ہوتے ہیں۔آسٹریلین ٹیم میں کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی سے کم نہیںخاص طور پر اس کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے اچھے کھلاڑی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv