سری نگر: (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل عام کے خلاف حریت رہنماو¿ں کی اپیل پر آج مکمل ہڑتال ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں فائرنگ اور دھماکے کرکے 9 کشمیریوں کو شہید اور 50 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ہڑتال کی کال حریت رہنماو¿ں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی ہے۔