اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے،موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے، یہ سب اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کو نہیں چھوڑوں گا،کسی کے دباو¿ میں نہیں آو¿ں گا، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔انہوں نے آج سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں عوام پر مہنگائی کاکم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے۔شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے۔ موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔یہ صرف چوری کامال بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں ایک ہی کام کیا ہے کہ کبھی دباﺅ قبول نہیں کیا۔ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔کسی کے دباو¿ میں نہیں آو¿ں گا۔ہمارے پاس اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق اقتصادی امور کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب درست سمت میں مثبت اقدام ہے جس سے ہماری قومی مفادات اور اقتصادی شعبہ جات کو بھرپور فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر 23 اکتوبر کو ریاض جائیں گے، جہاں وہ مستقبل کی سرمایہ کاری کے اقدام سے متعلق 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے کہ دوست ممالک کی معاونت حاصل کرنے کے آپشن کو اختیار کیا جائے۔ ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران میں پاکستان کو مخلص اور سچے دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال بالخصوص غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی کی صورتحال میں فوری مالی معاونت درکار ہے۔