تازہ تر ین

احتساب کے نام پر صرف مخالفین کو نشانہ بنانا غلط، سرمایہ کار اس وقت آئیگاجب ملک مسائل کے چنگل سے نکل جائےگا: کامران مرتضیٰ کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر قانون کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو اسے سزا ملنی چاہئے لیکن احتساب کے نام پر صرف مخالفین کو ہی نشانہ بنانا غلط اقدام ہے اس سے فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہو گا۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی یمت بھی د ن بہ دن اوپر جا رہی ہے۔المیہ یہ ہے جب اس ملک میں آپ سے طاقتور لوگ ناراض ہو جاتے ہیں تو آپ کو نیچے گرا کر احتساب شروع کر دیا جاتا ہے۔اگر معاملات طاقتور لوگوں کے کہنے پر ہی چلانے ہیں تو ملکی حالات بدلنے کی امید چھوڑ دیں۔شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ پر انہوں نے کہا لگتا ہے دس روز میں پٹاری سے کچھ نہیں نکلا جب دس دن میں نہیں نکلا تو آئندہ چودہ دن میں بھی شاید کچھ نہ نکلے۔ اگر دس دن میں کچھ نہیں نکلا تو شہباز شریف کا ریمانڈ نہیں دینا چاہئے تھا۔جب کوئی حکومت آتی ہے تو پرانی حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیتی ہے جس کا نتیجہ بہتر نہیں نکلتا۔سرمایہ دار تبھی آئے گا جب ملک مسائل سے نکلے گا ہم خود اتنی رکاوٹیں کھڑی کر دیتے ہیں سرمایہ دار سو چتا ہے ادھر اگر دس روپے کمانے ہیں کہیں اور جا کر دو روپے کمانا بہتر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv