تازہ تر ین
sarfarz

سرفراز مچل اسٹارک کی گیند لگنے سے زخمی، میچ سے باہر ہونے کا خدشہ

ابوظہبی(ویب دیسک)پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ابو ظہبی میں ہو نے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔گیند لگنے سے سرفراز احمد کی کلا ئی پر سوجن آگئی ہے، درد کے باوجود سرفراز نے اس وقت کھیل جاری رکھا اور وکٹ کیپنگ کرتے ہو ئے ایک کیچ بھی لیا۔تاہم اب امکان ہے کہ ان کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کر یں گے اور اسد شفیق کپتانی کر یں گے۔سرفراز احمد 24 اکتوبر سے شروع ہو نے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ محمد رضوان پاکستان اے ٹیم کے ساتھ دبئی میں ہیں اور وہ بدھ کو پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔میچ کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے ہاتھ پر بہت سوجن ہے، سوجن اترنے پر ہی زخم کی شدت کا اندازہ لگا یا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چو ٹ لگتے ہی وہ میدان سے باہر نہیں جا سکتے تھے کیونکہ اس وقت زیا دہ بیٹسمین مو جود نہیں تھے۔علاوہ ازیں کوچ مکی آرتھر نے میچ ریفری مدگالے کو سرفراز کی انجری سے متعلق آگاہ کردیا ہے، سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔ہیڈ کوچ نے فیلڈ امپائر ایس روی اور رچرڈ ایلنگورتھ کو بھی مطلع کردیا ہے، محمد رضوان دبئی سے ابوظبی جاکر ٹیم کو جوائن کریں گے، اس وقت وہ پاکستان اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور محمد رضوان کو کھلانے کے لیے مخالف کپتان اور میچ ریفری کی منظوری درکارہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv