اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیر صدا رت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ چو تھی بارمﺅخر کر دیا گیا۔پانچ برآمدی سیکٹرز ، ٹیکسٹائل ، قالین بافی، چمڑا اور کھیلوں کے سامان کو دسمبر سے فروری کے دوران ایل این جی کی مسلسل فراہمی کا اعلان کر دیا ہے۔اس کے علاوہ مارچ سے نومبر تک ایکسپورٹ سیکٹر کو 50 فیصد ایل این جی پر چلایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی عمر ایوب کی بیرون ملک موجودگی کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ مﺅخر کیا گیا ہے۔ قیمتو ں میں اضافے کا فیصلہ اگلے اجلاس میں کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ نئی حکومت نے گیس ٹیرف میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کے فی یونٹ 3.75 روپے کے اضافے کی سمری تیار کرلی تھی تاہم وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا تھا کہ عمران خان عام آدمی سے بو جھ کم کرنا چا ہتے ہیں اس لیے فی الحال قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔