تازہ تر ین

خبردار! ان اشیاءکو فریزر میں مت رکھیے

لاہور(ویب ڈیسک)فریزر کا استعمال برف جمانے کے ساتھ ساتھ کھانے کی مختلف اشیا کو بھی محفوظ رکھنے کے کام آتاہے لیکن کھانے کی تمام اشیاءکو جما یا نہیں جا سکتا، اس سے ان کی غذائیت ، ذائقے اور بو میں تبدیلی آسکتی ہے۔
دودھ
دودھ کو فریج میں جمانا عام سی بات ہے لیکن ایسا کرنے سے دودھ کے اجزاء پانی اور پھٹکیوں کی شکل میں الگ الگ ہو جاتے ہیں۔ دودھ کو پگھلا نے کے بعد اسے استعمال تو کیا جاسکتا ہے لیکن پگھل جانے کے بعد دودھ سے بننے والی اشیاءمیں گھی کی ایک تہ نما یا ں ہو جاتی ہے جس سے ذائقہ تبدیل ہو جا تا ہے۔
آلو
آلو میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے فریزر میں نا رکھیں۔ جم جانے کے بعد جب ان آلوﺅں کو استعمال کیا جائے گا تو آلو پ±لپلے اور نرم ہوچکے ہو ں گے۔البتہ پکے ہو ئے آلوﺅ ں کو فریزر میں جما کر بعد میں قابلِ استعمال بنا یا جا سکتا ہے۔
تلے ہو ئے کھانے
تلے ہو ئی کھانے کی چیزیں فوری استعمال کر لیں۔ فریزر میں جم جانے کے بعد یہ نرم پڑ جائیں گے۔ اگر پھر بھی آپ ایسی اشیاءکو فریز کرنا چاہیں تو انھیں تلے بغیر فریزر میں کسی ہوا بند برتن یا تھیلی میں رکھ دیں۔
کچے انڈے
کچے انڈے فریزر میں رکھنے کی صورت میں ان کے خول میں درا ڑیں آسکتی ہیں یا پھر وہ پھٹ سکتا ہے۔انڈے کو فریز کرنا ہو تو اسے خول سے نکال کر خوب پھینٹ لیں اور کسی ہوا بند ڈبے میں بند کر کے رکھ دیں۔
سبزیا ں اور پھل
ایسی سبزیا ں اور پھل جن میں پانی کی مقدار وافر ہو انہیں فریز مت کریں۔فریز کرنے کے بعد یہ قابلِ استعمال نہیں رہ جائیں گی کیو نکہ ان میں مو جود پانی فوری طور پر برف بن جاتا ہے۔
گوشت
زیادہ تر گھرو ں میں گوشت کو فریزر میں رکھ کر بعد میں استعمال کیے جانے کا رواج ہے۔ زیادہ دیر فریزر میں رکھنے سے گوشت کی غذائیت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس لیے کو شش کر یں کہ گو شت کم مدت کے لیے جما یا جائے۔ ایک دفعہ فریج سے نکال لینے کے بعد اسے دوبارہ فریزر میں رکھنے سے گریز کر یں اس طر ح گوشت صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
دہی
دہی کو فریزر میں جما دینے سے اس کی غذائیت میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہو گی اگر اسے منا سب برتن میں جما یا گیا ہے لیکن جمے ہو ئے دہی کو بلویا نہیں جا سکتا۔ جمنے کے بعد دہی کو اس کی اصل شکل میں واپس نہیں لا یا جا سکتا۔
چاول
اگر آ پ ٹوٹے ہوئے نرم چاول نہیں کھانا چا ہتے تو چاولوں کو فریزر میں میں مت جما ئیں۔ جم جا نے کے بعد چاول اپنا اصل ذائقہ کھو سکتے ہیں۔
لہسن اور دیگر مصالہ جات
لہسن ثابت ہو یا اس کا پیسٹ بنا ہوا ہو ، اسے فریزر میں جمانے سے گریز کریں۔ فریزر میں جمنے کے بعد لہسن کی بو اور ذائقہ دونوں تبدیل ہو جاتے ہیں اور ان میں مزید تیزی آجاتی ہے۔یہی پیاز اور گرم مصالحوں کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ لہسن ، ادرک ، پیاز اور مصالحے ڈبے سے نکال کر استعمال کر یں انہیں فریز نا کریں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv