تازہ تر ین

کترینہ کیف ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ایک اور فلم میں پاکستانی لڑکی کے کردار میں

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ایک اور فلم میں پاکستانی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی۔کترینہ کیف نے ریموڈی سوزا کی فلم ’اے بی سی ڈی‘ کے دوسرے سیکوئل میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد وہ اس فلم میں نوجوان اداکار ورون دھون کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کترینہ پاکستانی ڈانسر لڑکی کا روپ دھاریں گی جب کہ فلم کے سیکوئل ’اے بی سی ڈی 2‘ میں شردھا کپور نے ورون کے مدمقابل مرکزی کردار کیا تھا۔بھارتی میڈیا نے پروڈیوسرز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کی کہانی ڈانس اور رومانس پر مبنی ہے اور یہ فلم بالی وڈ کی سب سے بڑی ڈانس فلم ہوگی۔فلم کے دوسرے سیکوئل کو بھی ریموڈی سوزا ڈائریکٹ کریں گے اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز کترینہ کی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے فوری بعد اگلے سال جنوری میں کیا جائے گا جب کہ فلم اگلے سال نومبر میں ہی سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ کترینہ کیف اس سے قبل ’ایک تھا ٹائیگر‘ سیریز میں پاکستانی لڑکی زویا کا کردار کرچکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv