تازہ تر ین

دوسرا ٹیسٹ ،پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی, دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور فاسٹ باﺅلر میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔ میر حمزہ کو وہاب ریاض کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان پچھلے میچ میں زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی جگہ لیں گے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کے فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ ابو ظہبی کی پچ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے اسی لیے انہوں نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv