تازہ تر ین

صنم بلوچ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی؟

کراچی(ویب ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو میزبان صنم بلوچ نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کئی اہم باتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔گزشتہ کچھ عرصہ سے صنم بلوچ اوران کے شوہر عبداللہ فرحت اللہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں لیکن صنم اور ان کے شوہر کی جانب سے ان خبروں کی نا تو تصدیق کی گئی تھی اور نا ہی تردید۔حال ہی میں صنم بلوچ نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی اور نجی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں بتائیں، صنم نے کہا کہ شادی سے قبل وہ اور عبداللہ بہت اچھے دوست تھے اور یہی دووستی ان کی شادی کی وجہ بنی کیونکہ انہیں لگا کہ ان کی دوستی ساری زندگی ایسے ہی چلتی رہے گی لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ صنم بلوچ نے مزید کہا کہ عبداللہ بہت اچھے انسان ہیں لیکن ہم اب دوست نہیں ہیں۔صنم بلوچ کے اس انٹرویو سے ظاہر ہورہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہتے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل صنم بلوچ نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر کانام ہٹادیاتھا اور اس وقت سے ہی دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv