لاہور (ویب ڈیسک )پی ٹی ایم کی خاتون سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ گلالئی اسماعیل کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیاہے۔نجی ٹی وی اور برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ایف آئی اے کے حکام اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور ان کے والد کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔گلالئی اسماعیل لندن سے واپس پاکستان پہنچی تھیں اور وطن واپسی پر انھیں بتایا گیا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔گلالئی کا کہنا تھا کہ انھیں ایف آئی اے کے حکام اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں تاہم ایف آئی اے کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔