تازہ تر ین

”اب کوئی ٹیسٹ کرکٹ نہیں دیکھتا، اسے ختم کر دینا چاہئے اور۔۔۔“ پاکستان کے کس معروف سابق کرکٹر نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کا کہہ دیا؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق مایہ ناز باﺅلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا کوئی مستقبل نہیں اس لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اب اسے بند کر دینا چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ 22کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے علاوہ ٹیسٹ میچ کوئی نہیں دیکھتا۔ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے چند ممالک کے علاوہ کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں رکھتا بالخصوص پاکستان جیسے ملک میں، جس کی قومی ٹیم اپنے ملک میں نہیں کھیل رہی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے دو سے تین ٹیموں کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا جبکہ ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے چند اہم کھلاڑیوں نے بھی فیوچر ٹورز پروگرام میں سے ٹیسٹ کرکٹ کو نکالنے کی تجویز دی تھی۔ ٹیسٹ میچ میں دلچسپی رکھنے والی ٹیموں کو مشاورت کیساتھ باہمی سیریز کھیلنی چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv