تازہ تر ین
amitab

امیتابھ بچن کا اپنی 76 ویں سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ

 ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی 76 ویں سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچن فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم نگری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اس بار اپنی 76 ویں سالگرہ نہیں منائیں گے جس کی اصل وجہ اُن کی بیٹی شوئتا کے ساس اور سسر کا رواں سال انتقال ہونا ہے، ساتھ ہی انہیں آنجہانی اداکار را کمار کی اہلیہ کرشنا راج کپور کے انتقال کا بھی دکھ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ بچن اپنے ساتھی اداکار رشی کپور کی طبیعت کو لے کر پریشان ہیں جوکہ ان دنوں اپنے علاج کی وجہ سے امریکا میں قیام پذیر ہیں چنانچہ ان تمام باتوں کی وجہ سے امیتابھ بچن کا اپنی سالگرہ کو سادگی کے ساتھ بھی منانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv