تازہ تر ین

معروف بھارتی گلوکار نتین بالی ٹریفک حادثے میں ہلاک

ممبئی (ویب ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار نتین بالی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے بعد دوران علاج چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کے مضافاتی علاقے میں ان کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے اپستال لے جایا گیا۔اسپتال میں ڈاکٹرز نے بالی ووڈ گلوکار کے چہرے پر ٹانکے لگا کر فارغ کردیا لیکن آج طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کے مطابق 47 سالہ نتین بالی کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔نتین بالی نے 90 کی دہائی میں شہرت حاصل کی تھی جب انہوں نے گانا ’نیلے نیلے امبر‘ کا ریمکس کیا تھا۔انہوں نے کیریئر میں کئی مشہور گیت گائے ہیں جس میں ’چھو کر میرے من کو‘ اور ’پل پل دل کے پاس‘ کے ری میک بھی شامل ہیں۔نتین بالی نے ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ روما بالی سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv