تازہ تر ین

فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے ٹریلر پر شائقین کی تنقید نے عامر خان کو پریشان کردیا

 ممبئی: ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان فلم  ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کی تنقید سے فکرمند دکھائی دینے لگے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان وہ شخص ہیں جوکہ ہمیشہ شائقین کی جانب سے اپنی فلم کے حوالے سے آنے والے ردعمل پر گہری نظر رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ فلم  ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس) پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو لے کر کافی پریشان ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عامر خان اس تنقید کو لے کر اپنی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فلم کی ریلیز سے قبل اس ویژول ایفیکٹس میں مزید بہتری کے لیے کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنی ٹیم کو پیغام بھی دیا ہے کہ ویژول ایفیکٹس اعلیٰ درجے کے ہونے چاہئیں اور اس میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv