تازہ تر ین

ہمہ وقت سیدھی رہنے والی واکنگ اسٹک

ایتھنز(ویب ڈیسک)عمر رسیدہ افراد جب چھڑی کے سہارے چلنے لگتے ہیں تو کئی مرتبہ چھڑی اٹھانے کے لیے انہیں جھکنا پڑتا ہے جو ایک تکلیف دہ امر ہوتا ہے اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے ایک چھڑی ڈیزائن کی گئی ہے جو ہاتھ ہٹانے پر بھی زمین سے لگ کر بالکل سیدھی کھڑی رہتی ہے۔یونان کے ایک ڈیزائنر نے کیوڈیا نامی یہ چھڑی تیار کی ہے۔ مضبوط اور ہلکی پھلکی چھڑی ہمہ وقت بالکل سیدھی رہتی ہے۔ اگر آپ اسے ہاتھ سے چھوڑ بھی دیں تب بھی یہ ادھر ادھر ڈولنے کے بعد زمین سے لگ کر سیدھی ہوجاتی ہے جسے تھامنا آسان ہوتا ہے۔ڈیزایننگ کے دوران اس کا مرکزِ ثقل (سینٹر آف گریویٹی) اس کے نچلے حصے میں رکھا گیا ہے ۔ کیوڈیا اسٹک کے ذریعے بزرگ اور عمر رسیدہ افراد بہت سہولت سے چل پھر سکتے ہیں۔ بڑھاپے کی وجہ سے اگر اسٹک ہاتھ سے گر بھی جائے تو وہ سیدھی ہوجاتی ہے اور اسے تھامنا آسان رہتا ہے۔  سیسے سے بنی یہ چھڑی ہلکی پھلکی اور مضبوط ہے اس کی نوک بھی زمین پر اچھی طرح جمی رہتی ہے اور بزرگ افراد کو پھسلنے سے بچاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv