تازہ تر ین

قندیل قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے وفاقی حکومت کودرخواست

ملتان(ویب ڈیسک ) پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کے سلسلے میں وفاقی حکومت کو سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے درخواست بھجوا دی۔ملتان پولیس کی جانب سے قندیل بلوچ کے بھائی کی گرفتاری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم عارف کی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے ممکن ہے۔پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کو جب قتل کیا گیا، ا±س وقت قتل کا مرکزی ملزم وسیم اپنے بھائی عارف کے ساتھ ٹیلی فون پر مسلسل رابطے میں تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی وسیم نے جولائی 2016 میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔مقدمے میں مقتولہ کے کزن حق نواز کو بھی نامزد کیا گیا، یہ دونوں ملزمان اس وقت ملتان جیل میں ہیں۔بعدازاں قندیل بلوچ کے ساتھ متنازع سیلفیز کو جواز بناکر ان کے والد عظیم کی درخواست پر رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو بھی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 109 کے تحت مقتولہ کے بھائی کو اکسانے کے الزام میں مقدمے میں نامزد کردیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv