تازہ تر ین

کڑی سکیو رٹی میں وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے

کو ئٹہ(ویب ڈیسک )وزیرِاعظم عمران خان اپنے پہلے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہیں بلوچستان میں امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان پہلی مرتبہ بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ان کا استقبال کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ ایئرپورٹ روڈ سے ملحقہ تمام دکانوں کو بھی بند کروادیا گیا تھا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دورہ کوئٹہ کے دوران وزیرِاعظم عمران خان گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے ۔اس دوران وزیرِاعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ان ملاقاتوں میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انتظامی معاملات، سیاسی امور اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کوئٹہ پہنچ گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv