تازہ تر ین

مائرہ نظامی شوبز انڈسٹری میں دوبارہ متحرک ہوگئیں

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ مائرہ نظامی شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سے متحرک ہوگئیں ۔تفصیل کے مطابق مائرہ نظامی ایک سال قبل دبئی چلی گئیں جہاں انہوں نے ہوسٹ کی حیثیت سے مقامی ریڈیو اور ٹی وی پروگرام کرتی رہیں،مگر اب پاکستان واپس آگئی ہیں۔مائرہ نظامی نے بتایا کہ کیرئیر کا آغاز ریڈیو ہوسٹ کی حیثیت سے ہی کیا تھا بعدازاں اداکاری کی طرف آئی۔دبئی سے بطوراینکراچھی آفر ملنے پر چلی گئی مگر میرا دل نہیں لگا جس پر وطن لوٹ آئی ہوں۔ان دنوں وزن کم کرنے کےلئے جم جوائن کرلیا ہے تاکہ سپرفٹ ہوکر شوبز انڈسٹری کا حصہ بنوں،کیونکہ وہاں اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دی جس کے باعث میرا وزن بہت بڑھ گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی کیساتھ کسی اچھا فلمی پراجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ پاکستان میں اب اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں۔ جنہیں پاکستان سمیت بیرون ملک بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv