تازہ تر ین

ندیم عباس قطر میں ہونیوالے میوزک شوز میں پرفارم کرینگے

لاہور(شوبزڈیسک) گلوکار ندیم عباس پنجاب میوزک گروپ کے زیر اہتمام قطر میں ہونیوالے میوزک شوز میں پرفارم کرینگے اس سلسلے میں گذشتہ دنوں پروگرام آرگنائزر نزاکت علی خان کیساتھ معاملات طے کرنے کےلئے قطر گئے جہاں ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔نزاکت علی خان نے بتایا کہ ندیم عباس ماہ دسمبر میں پرفارم کرنے کے لئے آئینگے۔ ہم ان شوز کو یادگار اور کامیاب بنانے کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پاپ فوک سمیت ہر میوزک کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میوزک گروپ پچھلے کئی سالوں سے پاکستانی میوزک کو پروموٹ کرنے کے لئے قطر ، دبئی اور مسقط سمیت دیگر ممالک میں پروگرام کر رہا ہے۔ نزاکت علی خان نے کہا کہ ندیم عباس کا قطر کا یہ ٹور یادگار ہوگا جس میں مقامی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv