تازہ تر ین

22اکتوبر کو ملک جام ،یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کا اعلان

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)22 اکتوبر کو ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر مکمل شٹر ڈاﺅن کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آل پاکستان ورکرز یونین (سی بی اے) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے وائس چیئرمین شہاب الدین نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابق حکومت کی طرح یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو چلانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی جس کی واضح مثال مشیر وزارت وصنعت و پیداوار برائے وزیراعظم اور سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوار کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر اشیاءکی خریداری پر پابندی لگانا ہے۔ سی بی اے کو دوبار ملاقات کا وقت دینے کے باوجود مشیر صنعت وپیداوار نے ملاقات نہیں کی۔ تحریری مو¿قف کا بھی جواب نہیں دیا گیا، اس لئے احتجاج کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں بچا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv