تازہ تر ین

رانا مشہود سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فیاض الحسن

  1. لاہور (ویب ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا مشہود شہباز شریف کی شہ پر سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسلم لیگی رہنما رانا مشہود کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے عمران خان اور تحریک انصاف کو اقتدار پر فائز کیا، رانا مشہود نے عوام کے ذہنوں میں 2018ءکے الیکشن کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود ذہنی ابنارمل شخص کو سیاسی ولی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش نہ کریں، وہ شہباز شریف کی شہ پر سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ادھر مخدوم جاوید ہاشمی نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سویلین حکومت کے معاملات میں مداخلت نہ کی جائے، رانا مشہود نے ویسے ہی یہ کہہ دیا ہو گا کہ ہم سب کا تعلق سٹیبلشمنٹ سے ہے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv