تازہ تر ین

امین گنڈا پور کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں کشمیر کی خصوصی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر شیریں مزاری جبکہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈا پور کودینے پر غور کر رہے ہیں اس کیلئے انہوں نے سینئر قیادت سے مشورہ کیاہے۔ قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ وفاقی وزیر شیریں مزاری کو دینے بارے تحریک انصاف میں مشاورت کی گئی ہے ، اس صورت میں شیریں مزاری کے پاس دو عہدے بیک وقت ہوں گے وہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور کشمیر کمیٹی کی چیئرپرسن بھی ہوں گی۔ اخباری ذرائع کے مطابق امین گنڈا پور کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، قوی امکان ہے کہ وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کا قلمدان انہیں دیا جائے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ملائیکہ بخاری ، میاں فرخ حبیب اور دیگر نام زیر غور ہیں، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی پسند پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سربراہ مقرر کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv