تازہ تر ین

جھوٹی خبروں کی نشاندہی کے لیے ’فیک نیوز بسٹر‘ کے نام سے ٹوئٹر اکاو¿نٹ بھی جعلسازی کا شکا ر

لاہو ر (ویب ڈیسک)ابھی کل ہی کی بات ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کی نشاندہی کے لیے ’فیک نیوز بسٹر‘ کے نام سے ایک ٹوئٹر اکاو¿نٹ متعارف کروایا تھا اور تازہ خبر یہ ہے کہ اسی اکاو¿نٹ سے ملتا جلتا ایک جعلی اکاو¿نٹ بھی مارکیٹ میں آگیا ہے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا بروقت سرکاری طور پر جواب دینے کے لیے ’فیک نیوز بسٹر‘ (@FakeNews_Buster) کے نام سے ایک اکاو¿نٹ بنایا گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اکاو¿نٹ ان کی ہدایت پر بنایا گیا ہے جس کی مدد سے جھوٹی خبروں کا بروقت جواب دیا جائے گا اور ایسی خبریں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی جائے گی۔اس سرکاری ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے سب سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی مبینہ بہن ملیکا بخاری کو ’بینظر انکم سپورٹ پروگرام‘ کی چیئرپرسن بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی گئی تھی۔اس ٹوئیٹ میں وضاحت کی گئی تھی کہ ملیکا بخاری کو نہ ہی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرپرسن بنایا گیا ہے اور نہ ہی ان کا زلفی بخاری سے تعلق ہے۔آج ایک اور ٹوئٹر پیغام میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ @FakeNewsBuster_ جعلی اکاو¿نٹ ہے۔ سرکاری ٹوئٹر اکاو¿نٹ @FakeNews_Buster ہے، لہذا عوام ہوشیار رہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv