تازہ تر ین

قائداعظم کے بعد اس صدی میں عمران خان اور اردگان بس دو ہی لیڈر ہیں،بشریٰ بی بی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ قوم کو اب ایسا لیڈر ملا ہے جس کے دل میں کوئی لالچ نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے بعد اس صدی میں عمران خان اور اردگان بس دو ہی لیڈر ہیں، عمران خان سے شادی کے بعد ہم دونوں کی زندگی بدل گئی، شادی کے بعد پتا چلا کہ صرف عبادت کافی نہیں لوگوں کی خدمت بھی ضروری ہے، ملک میں خوشحالی آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر آئے گی ضرور اور عمران خان ہی لے کر آئیں گے۔ایک انٹرویو میں خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا کہ ‘ میں اسلام آباد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، میری شادی بہت جلد ہوگئی تھی، رب نے مجھے مہارانی کی طرح رکھا، زندگی میں سیکھا عبادت بہت ضروری ہے، میری ساری زندگی جائے نماز پر گزری’۔بشریٰ بی بی نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ‘ایک دوسرے کی وجہ سے ہمارے اندر تبدیلی آئی، خان صاحب کتے کو پیار کرتے ہیں، اس کی دیکھ بھال میں کرتی ہوں’۔انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان بہت سادہ انسان ہیں انہیں کسی چیز کی لالچ نہیں، کوئی لیڈر ایسا ہوگا جس کے پاس صرف دوتین سوٹ ہوں؟ خان صاحب کپڑوں کے معاملے میں بے پروا ہیں، خان صاحب کے کھانے پینے میں کوئی نخرے نہیں، انہیں کسی چیز کی لالچ نہیں، جس کی ایسی شخصیت ہو وہ کامیاب انسان ہوتا ہے’۔بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ ‘سیاستدان اور لیڈرمیں فرق ہوتا ہے، اس صدی میں لیڈر عمران خان اور ترک صدر اردوان ہیں، قوم کو ایسا لیڈر ملا جسے کوئی لالچ نہیں’۔وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ ‘ایسا نہیں کہ خان صاحب کے پاس جادو کی چھڑی ہے، تبدیلی آنے میں تھوڑا وقت لگے گا، خان صاحب محنت پاکستانی عوام کیلئے کررہے ہیں، پاکستان کی تقدیرعمران خان ہی بدلیں گے، پاکستان کو خان صاحب ہی اوپر اٹھائیں گے، لگتا ہے اللہ نے یہ لکھ دیا ہے’۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان کو سیاستدان نہیں کہا جاسکتا، اللہ نے ہدایت کا وقت مقرر کر رکھا ہے، اب خان صاحب کی زندگی اللہ اوررسول کی محبت میں ہے۔خاتون اول نے کہا کہ میری پہچان میرا پردہ ہے، ہر پیر کو روزہ رکھتی ہوں، گھر سے نکلی توعدت پوری کرکے نکلی تھی، پردے کا تعلق میری ذات اور رب سے ہے، سراہا نہیں جاسکتا تو پردے کے معاملے پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے کبھی خواب میں نبی کریم کی زیارت نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ کہا گیا کہ خان صاحب سے شادی کرلوں۔ میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتی، عبادت کا تعلق انسانی کی اپنی ذات سے ہے۔بشریٰ بی بی نے بتایا کہ وہ عمران خان کے سونے کے بعد مطالعہ کرتی ہیں، سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتیں اور نہ ہی ان کا کوئی اکاﺅنٹ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv