تازہ تر ین

کیا آپ جانتے ہیں ۔۔۔ ایسی پاکستانی فلم جو بننے سے قبل ہی متنازع ہو گئی

لاہور(شفیق چودھری سے )نازیہ حسن کے بھائی اور گلوکار زوہیب حسن کے مطابق انہوں نے سنا ہے کہ گلوکارہ کے سابق شوہر میاں اشتیاق بیگ ان کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی مختصر سی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بہن پر فلم بنانے والے کسی بھی شخص کے خلاف ان کا خاندان قانونی مقدمہ دائر کرے گا۔زوہیب حسن کے آفیشل فیس بک پیچ پر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘حسن کے اہل خانہ کو علم ہوا ہے کہ نازیہ کے سابق شوہر ان کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کرکے ان کا نام استعمال کرکے اس سے منافع کمانا چاہتے ہیں’۔پوسٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی بھی فرد ایسی کوشش کرتا ہے اور نازیہ کی زندگی پر فلم بناتا ہے تو وہ ہمارے خاندان کی جانب سے قانونی جنگ کا سامنا کرے گا۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نازیہ حسن اور ان کی موسیقی سے متعلق تمام مواد کے مالکانہ حقوق ان کے پاس موجود ہیں، اگر دنیا بھر میں کوئی بھی ان کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ بھی قانونی جنگ کا سامنا کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv