تازہ تر ین

مومنہ مستحسن کے گیت کویوٹیوب پر 10کروڑ افراد نے دیکھ لیا

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔پاکستان کی خوش شکل گلوکارہ مومنہ مستحسن نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایاکہ ان کی گائیکی کو لے کرانٹرنیٹ پر ماضی میں کئی بارانہیں تنقید کا نشانہ بنایاگیا جس کے باعث وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔مومنہ نے کہا لوگوں کی تنقید کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا تھاجیسے نہ ہی مجھے گانا گانا آتا ہے اور نہ ہی گٹار بجانا۔ میں نے گانا گانا، لکھنا اورگٹار بجانا چھوڑدیا تھا اور میں خود سے یہ پوچھتی رہتی تھی کہ کیا میں واقعی میں ایک اچھی گلوکارہ ہوں یا نہیں۔تاہم بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا اہم ہے۔لوگ کہتے کہ میرے چہرے کے اتار چڑھاو¿ گانا گاتے وقت ٹھیک نہیں ہوتے، لیکن اس بات کی کسے پرواہ ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں یہ میرے چہرے کے اتار چڑھاو¿ ہی ہیں جو میری گائیکی کو منفرد بناتے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں اپنی گائیکی کو لے کر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بننے والی مومنہ مستحسن ا?ج یوٹیوب پر 100ملین (تقریباً 10 کروڑ) ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv