تازہ تر ین

لاہور میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، 29 پروازیں متاثر

لاہور (ویب ڈیسک)کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایئرپورٹ کی حدود میں تیز بارش کے باعث 29 پروازیں متاثر ہوئیں۔لاہور میں بارش کے باعث نشینی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جب کہ ایئرپورٹ کی حدود میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔خراب موسم کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر 29 پروازیں متاثر ہوئیں جس میں 14 پروازیں منسوخ اور 15 تاخیر کا شکار ہیں۔منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی پروازیں شامل ہیں جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئیں ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv