تازہ تر ین

میرا کا ہسپتال کی اراضی کیلئے گورنر پنجاب کو وعدہ یاد دلائیں گی

لاہور (شوبزڈیسک) فلمسٹار میرا ایک بار پھر اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ کیلئے سرگرم ہو گئیں ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کر کے اراضی دینے کا وعدہ یاد دلائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چار سال قبل اداکارہ میرا نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی تھی اور ان سے ہسپتال کیلئے اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر چوہدری محمد سرور نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس حوالے سے انکی ضرور مدد کریں گے مگر بعد ازاں چوہدری سرور مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور اب وہ دوبارہ گورنر پنجاب بنے ہیںجس پر اداکارہ میرا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو ہی گورنر ہونا چاہیے جو اصولوں کی پاسداری کرتا ہواور اس کے دل میں انسانیت کا در د موجود ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv