تازہ تر ین

چینی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی تین نے آج دفتر خارجہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں وزراءخارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کررہے ہیں جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ڑی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔نئی حکومت کے قیام کے بعد چینی قیادت کا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ پاکستان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv