تازہ تر ین

جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ‘جیبی’ نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

ٹوکیو(ویب ڈیسک )جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ‘جیبی’ نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پانی کے تیز بہاﺅ کے وجہ سے اہم سڑکیں بہہ گئیں اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔180 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا سمندری طوفان 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہواﺅں کے ساتھ جاپان کے مغربی ساحلی علاقے سے ٹکرایا۔سمندر میں کھڑا ٹینکر کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ برج سے ٹکرا گیا جس سے برج درمیان سے ٹوٹ گیا، اونچی لہروں سے ایئرپورٹ کے مرکزی ٹرمینل میں بھی پانی بھر گیا اور تین ہزار افراد ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔طوفانی ہواﺅں اور موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں، گاڑیاں پھنس گئیں، کرینیں، سائن بورڈز گرنے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، طوفان کو جاپان کی 25 سالہ تاریخ کا بدترین طوفان کہا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv