Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
  • سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
  • چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
  • پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
  • پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
  • پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
  • Demos
  • Buy Now
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پاکستان کے یوم دفاع پر بھارت امریکہ اکٹھ

adminBy adminستمبر 3, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نئی دہلی (ٹرینڈی ایڈیٹر رپورٹ) بھارت‘ امریکہ کے ساتھ 2+2 مذاکرات میں واضح کرے گاکہ وہ ماسکو کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے 40ہزار کروڑ کے ایس۔ 400میزائل سسٹم خریدنے جا رہا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت بدلتے علاقائی سکیورٹی نقشے کے پیش نظر ٹرمپ انتظامیہ سے اس بڑے معاہدے کیلئے پابندی اٹھوانا چاہتا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے بھارت، روس کے ساتھ قریباً ہاں کر چکا اور معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔ اس ضمن میں امریکہ کو بھارتی پوزیشن سے آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے امریکہ نے کریمیا کے ساتھ روسی الحاق اور امریکی صدارتی انتخابات 2016ءمیں مبینہ دخل اندازی پر روس کے ساتھ فوجی لین دین پر پابندیاں لگا رکھی ہیں، جس کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کو سزا دی جائے گی۔ پینٹاگون کے ترجمان رینڈل شرایور نے جمعرات کو کہا تھا امریکہ یہ ضمانت نہیں دے سکتا کہ روس سے میزائل اور ہتھیار خریدنے پر بھارت کو ان پابندیوں سے استثنیٰ دے گا۔ امریکہ زور دیتا آ رہا ہے کہ وہ بھارت کا روس کے ساتھ معاہدہ نہیں چاہتا تاہم نئی امریکی ترمیم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اختیا ردیتی ہے کہ وہ جس ملک کو چاہیں فوجی پابندیوں سے استثنیٰ دیں۔ اس ضمن میں امریکہ اور بھارت کے درمیان 6ستمبر سے 2+2 مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ نئے فریم ورک کے تحت خارجہ امور کی وزیر ششما سوراج اور وزیر دفاع نرملاسیتارمن امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمزمیٹس کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ یہ امکان ہے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی اور روسی صدر ولادی میرپوٹن کے درمیان اکتوبر میں سالانہ سربراہی اجلاس سے پہلے اس معاہدے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ بھارت طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حاصل کرکے چین کے ساتھ 4ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر نصب کرنا چاہتا ہے۔ ایس 400زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدیدترین روسی میزائل نظام ہے، جسے خریدنے کیلئے سب سے پہلے چین نے 2014ءمیں روس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ بھارت یہ میزائل خریدنے والا دوسرا ملک ہو گا۔ ایس 400، ایس 300 کی جدید شکل ہے جسے المازاینتی نامی کمپنی تیار کرتی ہے اور 2007ءسے روسی فوج کے زیراستعمال ہے۔

admin

Keep Reading

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی ترجمان

ایک دن میں امریکا کا دوسرا F-35 طیارہ مار گرایا؛ ایران نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کردیئے

ایران جنگ کا 35 واں روز: حملوں کا دائرہ کار فوجی تنصیبات سے شہری انفراسٹرکچر تک بڑھ گیا

گوگل نے نیا اوپن اے آئی ماڈل ’جیما 4‘ متعارف کرا دیا

Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

تازہ ترین

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.