Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
  • سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
  • چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
  • پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
  • پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
  • پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
  • Demos
  • Buy Now
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

شہد کے ’ش‘میں شفا شراب کی ’ش‘میں شر ہے: حافظ حسین احمد

adminBy adminستمبر 3, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

جیکب آباد/کوئٹہ( اے اےن اےن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن خود دولہا نہیں بنے ان کو مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے بنایاہے البتہ اعتزاز احسن صدارتی دولہن کو نکاح سے پہلے ہی بھگا کر لے گئے،پیپلز پارٹی اپوزیشن کو تقسیم اور ایم ایم اے متحد کرنا چاہتی ہے، شرجیل میمن شایدشراب کو شہد سمجھ کر استعمال کرتے ہیں، شہد کے ”ش“ میں ”شفا “ اور شراب کے ”ش“ میں” شر“ ہے ، اختر مینگل کے 6نکات پر مکمل عملدرآمد ہوتے نظر نہیں آرہا البتہ عمران خان کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا، وزیر اعظم ہاو¿س کا ہیلی کاپٹر شاید پانی سے چلتا ہے اس لیے فواد چوہدری اب تک اپنے بیان پر قائم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خود دولہا نہیں بنے بلکہ ان کو مسلم لیگ اوراپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بنایا ہے البتہ اعتزاز احسن صدارتی دولہن کو نکاح سے پہلے ہی بھگا کر لے گئے اگر اعتزاز احسن نے بات کرنی ہے تو اپوزیشن سے بات کریں، اعتزاز احسن نے گجرانوالہ میں جنرل کیانی کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا ایک بار پھر وہی کچھ کیا ہورہا ہے، اعتزاز احسن کو پیپلز پارٹی نے اس لیے ”دولہا“ بنایا ہے تاکہ ” شہہ بالا“ کی ضمانت ہوسکے،پیپلز پارٹی کی حکمت عملی یہی ہے کہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن اور ووٹوں کو تقسیم کیا جائے جبکہ ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کی کوشش ہے کہ اپوزیشن متحد ہو، انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن شایدشراب کو شہد سمجھ کر استعمال کرتے ہیں ، شہد اور شراب ”ش“ سے شروع ہوتے ہیں مگرشہد کے ”ش“ میں ”شفا “ اور شراب کے ”ش“ میں ”شر “ہے اور شراب کی ابتدا ہی شر سے ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے متعلق سردار اختر مینگل کی جانب سے پیش کئے جانے والے 6نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے عمران خان کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا مگر وہ ان پر مکمل عملدرآمد نہیں کرسکیں گے البتہ کسی حد تک عملدرآمد کی امید کی جاسکتی ہے لیکن مکمل طور پر عملدرآمد اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مقتدر قوتیں اس حوالے سے کوئی پالیسی طے نہ کریں، ایک سوال کے جواب میںحافظ حسین احمد نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہورتک کرایے کی گاڑی پر آیا ہوںیہاں صحافیوں نے مشورہ دیا کہ فواد چوہدری سے رابطہ کرکے ہیلی کاپٹر پر سفرکیوں نہیں کررہے کیوں کہ وہ بہت سستا پڑے گا مگرہماری پہنچ فواد چوہدری تک نہیں اس لیے سستے ہیلی کاپٹر کے بجائے گاڑی پر سفر کررہاہوں، فواد چوہدری ابھی تک اپنے موقف پر قائم ہے شاید وزیر اعظم ہاو¿س کا ہیلی کاپٹر پانی سے چلتاہے۔

admin

Keep Reading

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں

Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

تازہ ترین

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.