Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
  • سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
  • چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
  • پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
  • پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
  • پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
  • Demos
  • Buy Now
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ٹمبر مافیا کیخلاف ایکشن ، ریلوے ٹریک کے دونوں اطرا ف پودے لگائینگے : شیخ رشید

adminBy adminستمبر 3, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
APP34-02 ISLAMABAD: September 02 – Federal Minister for Railways Sheikh Rashid Ahmed being presented flower bouquet upon his arrival to plant a sapling during campaign “Plant for Pakistan” at Koral Chowk. APP photo by Javed Qureshi
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ویلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کے ویژن کے مطابق پاکستان ریلوے کی آخری باﺅنڈری تک ریل ٹریک کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں گے تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ساتھ ملک کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی ساتوں ڈویژنوں میں چار چار نرسریاں قائم کی جائیں گیں اور جہلم ، ملک وال اور راولپنڈی میں نرسریوں کو جلد ہی فعال کیا جا رہا ہے تاکہ ایک سال کے عرصہ تک ریلوے پٹری کے اطراف کو درختوں سے سرسبز کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے کورال چوک ، اسلام آباد ایکسپریس وے میں ”پلانٹ فار پاکستان“شجر کاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انجم، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر ، ایڈیشنل کمشنر طارق سلام مروت، ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی، ضلعی افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اس میں موقع پر کورال چوک کی گرین بیلٹ میںپانچ ہزار پودے لگائے گئے۔وفاقی وزیر ویلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی اور درختوں کی چوری کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ درخت لگانے کے علاوہ ان کو محفوظ بھی بنانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے نوجوان ملک کو سرسبز بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اوروزیر اعظم کے ویژن کو ہر صورت میں حاصل کریں گے۔تقریب خطاب کرتے ہوئے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انجم نے کہاکہ اس تقریب میں چا ر ہزار شرکاءہیں اور پانچ ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے اور کوشش کی جائے گی کہ پانچ منٹ میں پانچ ہزار درخت لگائے جائیں اور اس جذبہ اور سپرٹ کو برقرار رکھا جائے تاکہ گرین پاکستان کا ہدف حاصل ہو سکے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی نے کہاکہ پی ایچ اے راولپنڈی 25ہزار پودے اپنی مدد آپ اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے لگا چکا ہے اور شہر کے 58قبرستانوں میں بھی زیادہ سے زےادہ درخت لگا ئے جا رہے ہیں ۔پی ایچ اے راولپنڈی نے ائر پورٹ روڈ، نزد گلزار قائد اور نواز پارک میں گرین پوائنٹس قائم کئے ہیں جہاں سے شہری بلامعاوضہ پودے حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، کمشنر راولپنڈی انجم سیف، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر اور دیگر افسران نے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباءاور استاتذہ، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہمراہ پودے لگائے۔ پودے لگانے کی اس مہم میں مختلف سرکاری محکمو ںنے بھی حصہ لیا۔

admin

Keep Reading

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں

Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

تازہ ترین

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.