سانگلاہل(تحصیل رپورٹر )پاکستان میں ہونے والے 10عام انتخابات کے نتیجہ میں قائم ہونے والی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاںکل 4ستمبر کو ملک کے نئے صدر اور جمہوری طور پر منتخب ہونے والے8ویں اور مجموعی طور پر16ویں صدر کا انتخاب کرےں گی،پاکستان کی جمہوری تاریخ میں 1947سے لیکر اب تک 4گورنر جنرل ،15صدور اور30وزرائے اعظم ہو چکے ہیں،اس لحاظ سے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے،جہاں71سال کے عرصہ میں49سربراہان مملکت (گورنر جنرل، صدور ،وزرائے اعظم ) ہوئے ہیں،15صدور میں 3نگران صدور اور30وزیر اعظم میں7نگران وزیر اعظم شامل ہیں،15اگست1947ءسے 7اکتوبر 1958ءتک11سال کے مختصر عرصہ میں4گورنر جنرل،ایک صدر اور 7وزرائے اعظم نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا،ان میںسے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح 15اگست47ءسے11ستمبر48ء،خواجہ ناظم الدین 14 ستمبر48ءسے17اکتوبر51ءتک،ملک غلام محمد19اکتوبر51ءسے5اکتوبر55ءتک اور میجر جنرل سکندر مرزا6اکتوبر55ءسے 22 مارچ56ءتک رہے،صدور میں میجر جنرل سکندر مرزا23مارچ56ءکو ملک کے پہلے صدر بنے جو25مارچ58ءتک رہے،ایوب خاں نے انکا تختہ الٹ دیا،27اکتوبر58ءکو ایوب خاں صدر بن گئے جو25مارچ69ءکو از خود مستعفی ہو گئے،25مارچ69ءکوجنرل محمد یحییٰ خاں صدر بنے جو 20دسمبر71ءتک رہے،جنہوں نے سقوط ڈھاکہ کے نتیجہ میں استعفیٰ دے دیا ،20دسمبر71ءکو ذوالفقار علی بھٹو صدر بنے جو13اگست73ءتک رہے، 14 اگست کو بھٹو وزیر اعظم بن گئے،14اگست73ءکو چوہدری فضل الٰہی صدر بنے جو 16 ستمبر 78ءتک رہے اور اپنی مقررہ مدت پوری کرکے ریٹائر ہو گئے، 16ستمبر 78کو ضیاءالحق صدر بنے جو17اگست88ءتک رہے وہ فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے، 17اگست 88ءکو غلام اسحاق خاں صدر بنے جو8جولائی93ءتک رہے، ملک میں سیاسی بحران اور دباﺅ کے تحت مستعفی ہو گئے،8جولائی93ءکو وسیم سجاد صدر بن گئے جو13نومبر93ءتک رہے،13نومبر93ءکو سردار فاروق لغاری صدر بنے جو2دسمبر97ءتک رہے، وزیر اعظم نواز شریف سے کشیدگی کے باعث مستعفی ہو گئے،2دسمبر97ءکو وسیم سجاد پھر صدر بنے اور یکم جنوری 98ءتک رہے، یکم جنوری98ءکو محمد رفیق تارڑ صدر بن گئے جو20جون 2001ءتک رہے، 20 جون2001ءکو پرویز مشرف صدر بنے جو6اکتوبر2007ءتک رہے، 6 اکتوبر 2007ءکو دوبارہ صدر منتخب ہو گئے اور18اگست2008ءکو مستعفی ہوگئے، 18 اگست 2008ءکو الٰہی بخش سومرو صدر بنے جو9ستمبر2008ءتک رہے، 9ستمبر 2008ءکو آصف علی زرداری صدر منتخب ہو گئے جو 8ستمبر2013تک رہے ، 9ستمبر2013کو ممنون حسین صدر منتخب ہو گئے، جو تا حال صدر کے عہدے پر فائزہیں جو 8ستمبر 2018کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے،جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدور میں سے فضل الٰہی چوہدری زیادہ مدت کیلئے صدر رہے،وہ 5سال 1ماہ اور3دن صدر رہے،سب سے کم عرصہ صدارت ذوالفقار علی بھٹی کا ہے جو ایک سال 7ماہ 24دن صدر رہے،جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدور کی تعداد7ہے،بطور ملٹری صدر ایوب خاں لمبے عرصے تک 10سال4ماہ26دن صدر رہے،4ملٹری صدور میں سے یحیٰ خاں سب سے کم عرصہ 2سال 8ماہ 25دن صدر رہے،2نگران صدور میں وسیم سجاد3ماہ27دن اور محمد میاں سومرو22دن صدر رہے،وسیم سجاد 2بار نگران صدر بنے،پرویز مشرف بھی2بار صدر مملکت بنے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
