لندن (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے لندن بزنس سکول سے اپنی ماسٹرز کی تعلیم مکمل کرلی ہے، انہوں نے اپنے کانووکیشن کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا ہے کہ ان کے والد جہانگیر ترین ان کے کانووکیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔ٹوئٹر پر علی ترین نے کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2 سال کی پڑھائی ، امتحانات اور آکسفورڈ کے لیے ماہانہ فلائٹس کے بعد بالآخر میرا ماسٹرز مکمل ہوگیا۔ لگتا ہے کہ اب میری زوجہ ضرور خوش ہوگی (کیونکہ میں زندگی میں بہت سے کام اسی کے لیے کرتا ہوں)۔ اب نئے پاکستان واپسی کا وقت ہے تاکہ کچھ کام کیا جاسکے۔اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ترین نے لکھا ’بزنس سکول سے گریجوایشن کرنے پر اپنے والد جہانگیر ترین کو بہت یاد کر رہا ہوں، وہ میرے کانووکیشن میں شرکت کے لیے انگلینڈ آرہے تھے لیکن انہیں صدارتی الیکشن کے لیے واپس بلالیا گیا‘۔ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ’ اکیلا ترین‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

