تازہ تر ین

گستاخانہ خاکوں کی منسوخی ، ایران نے پاکستان کو کریڈٹ دیدیا

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ مو¿خر ہوا، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسلام مخالف ذہنیت سے نمٹنا چاہیے۔مذاکرات میں خطے کے مسائل، افغان مفاہمتی عمل، مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کے اتحاد پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان نے ایران سعودی تنازعے کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کا خاتمہ امت مسلمہ کے اتحاد کا باعث بنے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ موخر ہوا، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسلام مخالف ذہنیت سے نمٹنا چاہیئے۔ جواد ظریف نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے پر شاہ محمود قریشی کو مبارکباد بھی دی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور ایران ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت قابل قدر ہے، ایٹمی معاہدے پر تہران کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، توقع ہے معاہدے کے فریقین وعدوں پر پورا اتریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی قیادت اور عوام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور ہم منصب شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گستاخانہ خاکوں کی منسوخی پر مبارکباد دی اور اس حوالے سے پاکستان کے احتجاج کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ امت مسلم کو ایسے معاملات پر یک زبان ہونے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے وزراءخارجہ کی ملاقات کے دوران باہمی تعلقات میں تعاون کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں عالمی اور علاقائی مسائل کو زیرِ غور لایا گیا جس میں افغانستان کی صورتحال اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے امریکی فیصلے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی معاملات پر بات چیت کے دوسرے مرحلے کو جلد از جلد منعقد کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں معیشت، تجارت، تقافت اور مختلف شعبہ جات کو مضبوط بنانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے کشمیریوں کی کوششوں کی حمایت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے مو¿قف کی حمایت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے ا±مید ظاہر کی کہ معاہدے کے دیگر فریق اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی اور ان کے پرجوش استقبال کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔گزشتہ روز ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان، ہم منصب شاہ محمود قریشی اور پاکستان کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے لیے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاو¿س کا دورہ کیا تھا اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیشکش کی کہا ہے کہ جاپانی سرمایہ کار خصوصی اقتصادی زونز(ایس ای زیڈ)میں سرمایہ کاری کریں،انہیں تمام سیکٹرز میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے۔وہ جاپان کے خارجہ امور کے وزیر مملکت کوزویوکی ناکنی سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے انسانی وسائل کی ترقی،تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تعاون کے تمام شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں تعاون کیلئے دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی میکنزم قائم کرنیکی تجویز پیش کی،جو نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جاپانی خارجہ امور کے وزیر ممکت نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو انکی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے مخلص اقدامات کر رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور اسے تسلیم بھی کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv