لاہور (خصوصی ر پو رٹر )رائیونڈ کے علاقہ اوچے لدھکی میں سسرالیوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد پٹرول چھڑک کر جلائی گئی تین بچوں کی ماں دم توڑ گئی ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ اوچے لدھکی میں تین بچوں کی ماں سونیا کو اس کے شوہر عرفان نے اپنی ماں صغراں بی بی باپ اکبر بھائی اکرم اور اسلم کے ساتھ مل کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے بعد گھر میں ہی رکھ کر عطائی سے علاج معالجہ کراتے رہے تاہم متاثرہ سونیا کے ورثاءکو معلوم ہونے پر پولیس سے مل کر ریڈ کرکے گھرسے برآمد کرلیا گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ رات گئے جانبر نہ ہوسکی اوردم توڑ گئی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی اورمقتولہ کے والد رمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔نکلسن روڈ نولکھا کے علاقہ سے چارروز قبل لاپتہ ہونے والے واسا ملازم کو بے دردی سے قتل کرکے لاش خالی پلاٹ میں پھینک دی گئی ،مقتول کو اغوا کرنے کےبعد اسی روز قتل کردیا گیا جس کے باعث لاش بوسیدہ ہو چکی تھی۔بتایا گیا ہے کہ نولکھا کے علاقہ سے چار روز قبل واسا کے ملازم پچاس سالہ طالب حسین کے ورثا کی جانب سے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تاہم گذشتہ روز طالب حسین کی بوسیدہ لاش فیکٹری ایریا کے علاقہ میں واقع نجی ہاﺅسنگ سکیم رحمان گارڈن میں واقعہ خالی پلاٹ سے ملی ہے جس کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا اور لاش چھپانے کی کوشش کی گئی جو چار رو ز پڑی رہنے کے بعد تعفن پھیلانے لگی تو نامعلوم افرا د کی جانب سے اس تعفن شدہ لاش کو خالی پلاٹ میں پھینک دیا گیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرتے ہوئے مقتول کا موبائل اور دیگر اشیا بھی برا?مد کرتے ہوئے اس کے ورثا کو اطلاع کردی پولیس کے مطابق مقتول کو کسی اور جگہ قتل کیا گیا اور لاش خراب ہونے پر گذشتہ روز اس خالی پلاٹ میں پھینک دی ،پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خالی پلاٹ کو تعمیر کرنے کیلئے اس کے مالک کی جانب سے گذشتہ روز تک کام ہوتا رہا تب تک کوئی لاش نہ تھی اور رات گئے کسی نے موقعہ ملتے ہی لاش کو اس جگہ پر پھینک دیا تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے جلد حقائق معلوم ہو جائیں گے۔