تازہ تر ین

کرائے دار کے بیٹے نے مالک مکان کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار

سکھر(ویب ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں کرائے دار کے بیٹے نے مالک مکان کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ نیو پنڈ اسلام کالونی میں کرائے دار کے بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر مالک مکان کی 20 سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔متاثرہ لڑکی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 40 فیصد متاثر ہوا ہے۔متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ کرائے دار گھر پر قبضے کرناچاہتے ہیں اور گھر خالی نہیں کر رہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تیزاب پھینکنے والے ملزم میر حسن کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم گل حسن مہر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv